vosa.tv
Voice of South Asia!

بل گیٹس کا اےآئی پر خطرناک انتباہ! ایک ارب جانوں کو خطرہ؟

0

نیویارک(نیوزڈیسک)مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے مصنوعی ذہانت  کے ممکنہ غلط استعمال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق این بی سی نیوزکو دیے گئے ایک انٹرویو میں بل گیٹس نے خبردار کیا کہ اگر جدید اےآئی ٹیکنالوجی بدنیتی رکھنے والے افراد کے ہاتھ لگ گئی تو اس کے انتہائی سنگین نتائج سامنےآ سکتے ہیں۔بل گیٹس کے مطابق مستقبل میں اےآئی کا غلط استعمال بڑے پیمانے پر نقصان کا سبب بن سکتا ہے، جبکہ بعض انتہائی سنگین حالات میں انسانی جانوں کے بڑے پیمانے پر ضیاع کا خطرہ بھی پیدا ہو سکتا ہے۔

 ان کے بیان میں ممکنہ طور پر ایک ارب انسانوں کی جانوں کو لاحق خطرے کا ذکر بھی کیا گیا۔بل گیٹس نے امریکی حکومت پر زور دیا کہ مصنوعی ذہانت کی تیز رفتار ترقی اور استعمال کے لیے وفاقی سطح پر مؤثر قوانین اور حفاظتی ضوابط وضع کیے جائیں۔ماہرین کے مطابق اےآئی کے ممکنہ خطرات میں سائبر حملوں کو زیادہ خودکار اور مؤثر بنانا، جعل سازی اور شناختی فراڈ کو آسان کرنا، اور خطرناک حیاتیاتی معلومات کے غلط استعمال کے خدشات شامل ہیں۔

تاہم دوسری جانب اےآئیصحت، تعلیم، سائنس اور طبی تحقیق سمیت کئی شعبوں میں نئی ​​راہیں بھی کھول رہی ہے۔اسی لیے ماہرین اس بات پر زور دیتے ہیں کہ اےآئی کی ترقی کے ساتھ ساتھ سائبر سیکیورٹی، بائیولوجیکل سیفٹی اور ذمہ دارانہ استعمال کے لیے مضبوط حفاظتی اقدامات بھی ضروری ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.