نیویارک کےاسکولوں میں اےآئی اوراسکرین ٹائم پرنئی پابندیاں
نیویارک (نیوزڈیسک)کے اسکولوں میں طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت اور اسکرین ٹائم کے استعمال سے متعلق نئی پالیسی سامنے آ گئی ۔میئر زوہران ممدانی اور اسکولز چانسلر کمار ایچ سیموئلز نے اعلان کیا ہے کہ ابتدائی اور مڈل اسکول کے طلبہ کے لیے اسٹوڈنٹ فیسنگ جنیریٹیو اےآئی کے استعمال پر ایک سال کی پابندی عائد کی جائے گی۔
نئی پالیسی کے ساتھ اسکولوں میں طلبہ کے اسکرین ٹائم کو محدود کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔دوسری جانب نیویارک سٹی کونسل کے بعض ارکان کے- فائیو طلبہ کے لیے یوٹیوب اور گیمیفائیڈ لرننگ ایپس کے استعمال پر بھی پابندیاں عائد کرنے کی تجاویز پر کام کر رہے ہیں۔حکام کے مطابق ان اقدامات کا مقصد کم عمر طلبہ کے تعلیمی ماحول میں ٹیکنالوجی کے استعمال کو زیادہ منظم کرنا اور اسکرین پر گزارے جانے والے وقت سے متعلق خدشات کو دور کرنا ہے۔تاہم نئی پالیسی کے ساتھ یہ بحث بھی جاری ہے کہ اسکولوں میں مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کو محدود کرنے کے بجائے اسے محفوظ اور ذمہ دارانہ طریقے سے تعلیم کا حصہ کیسے بنایا جائے۔