vosa.tv
Voice of South Asia!

شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر اہم گفتگو

0

نیویارک: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی، جس میں پاکستان ایران تعلقات اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، معاون خصوصی طارق فاطمی اور دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور ایران کے قریبی اور دیرینہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔خطے کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے طویل عرصے سے جاری تنازع پر تشویش کا اظہار کیا اور دیرپا امن و استحکام کے لیے تحمل، کشیدگی میں کمی اور مسلسل سفارتی رابطوں کی ضرورت پر زور دیا۔وزیراعظم نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت طے پانے والی مفاہمت پر عملدرآمد جاری رکھنے کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے علاقائی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے مشترکہ تاریخ، ثقافت اور مذہبی وابستگیوں کی بنیاد پر ایران پاکستان تعاون کو مختلف شعبوں میں مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔دونوں رہنماؤں نے موجودہ چیلنجز سے نمٹنے اور نئے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے باقاعدہ مشاورت اور قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا، جبکہ علاقائی امن، سلامتی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.