پاکستان میں مفت طبی سہولیات کے لیے شکاگو میں ایس آئی یو ٹی کی فنڈ ریزنگ تقریب
پاکستان میں ضرورت مند اور پسماندہ طبقات کو مفت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کی جانب سے شکاگو میں فنڈ ریزنگ عشائیے کا انعقاد کیا گیا۔
ایمبیسی سویٹس نیپر وِل میں ہونے والی تقریب کا مقصد ایس آئی یو ٹی نارتھ امریکہ کے شکاگو چیپٹر کے باقاعدہ آغاز کے ساتھ ادارے کے مفت طبی خدمات کے مشن کے لیے عطیات جمع کرنا تھا۔’’عزم اور امید کا سفر‘‘ کے عنوان سے منعقدہ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کمیونٹی کی بھرپور دلچسپی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ تقریب کے ٹکٹ کئی ہفتے قبل ہی مکمل طور پر فروخت ہو چکے تھے۔تقریب کی نظامت شنیبر توحید نے کی، جبکہ چیئر ڈاکٹر رِسما باجوہ نے ایس آئی یو ٹی کا تعارف پیش کرتے ہوئے مریضوں کو بلاامتیاز باوقار اور مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کے ادارے کے عزم پر روشنی ڈالی۔ڈاکٹر ناصر رشید نے ایس آئی یو ٹی کے سفر اور ترقی پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ ایک چھوٹے سے آٹھ بستروں پر مشتمل یونٹ سے شروع ہونے والا ادارہ آج ہسپتالوں، بچوں کی طبی سہولیات اور جدید طبی مراکز کے وسیع نیٹ ورک میں تبدیل ہو چکا ہے۔تقریب میں ایس آئی یو ٹی سے علاج کرانے والے مریضوں کی کامیابی کی کہانیاں بھی پیش کی گئیں، جن میں ڈائلیسس اور پیچیدہ طبی و جراحی خدمات کے ذریعے مریضوں کی زندگیوں میں آنے والی مثبت تبدیلیوں کو اجاگر کیا گیا۔فنڈ ریزنگ سیشن کی قیادت ڈاکٹر عدیل احمد نے کی، جس میں ڈائلیسس مشینوں سمیت زندگی بچانے والے طبی آلات اور دیگر ضروری طبی سہولیات کے اخراجات کے لیے عطیات کی اہمیت پر زور دیا گیا۔مقررین نے بتایا کہ ایس آئی یو ٹی کسی باقاعدہ ’’کیش کاؤنٹر‘‘ کے بغیر مخیر حضرات کے تعاون سے کام کرتا ہے اور ہر ضرورت مند مریض کو اس کی مالی حیثیت پوچھے بغیر مفت علاج فراہم کرنے کے اصول پر قائم ہے۔تقریب میں ادارے کے بانی ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی کے وژن اور ایس آئی یو ٹی کے طویل سفر کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ سنہ انیس سو اکہتر میں ایک چھوٹے یونٹ سے شروع ہونے والا یہ ادارہ آج ڈائلیسس، اعضا کی پیوند کاری، سرطان کے علاج اور بچوں کی طبی نگہداشت سمیت مختلف شعبوں میں خدمات فر