vosa.tv
Voice of South Asia!

لندن کی نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی میں کمپیوٹر سائنس میں مکمل فنڈڈ پی ایچ ڈی اسکالرشپ

0

 برطانیہ کی نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی لندن نے کمپیوٹر سائنس کے شعبے میں مکمل فنڈڈ پی ایچ ڈی اسکالرشپ کیلئے درخواستیں طلب کرلیں۔

 یونیورسٹی کے مطابق یہ فل ٹائم پی ایچ ڈی پروگرام اکتوبر 2026 سے شروع ہوگا اور اس میں کوانٹم سسٹمز کیلئے شماریاتی طریقوں پر تحقیق کی جائے گی، جس کا اطلاق کوانٹم سینسنگ، کوانٹم کمپیوٹنگ اور کوانٹم کمیونیکیشنز میں ہوسکتا ہے۔ اسکالرشپ ساڑھے تین سال کیلئے دی جائے گی، جس میں مکمل ٹیوشن فیس، یو کے آر آئی کی شرح کے مطابق سالانہ وظیفہ، اضافی لندن الاؤنس اور تربیتی اخراجات شامل ہوں گے۔ تحقیق لندن میں نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی لندن اور یونیورسٹی آف کینٹ کے نگرانوں کے تعاون سے ہوگی۔ یونیورسٹی کے مطابق یہ اسکالرشپ برطانوی، یورپی یونین اور بین الاقوامی طلبہ سمیت تمام امیدواروں کیلئے کھلی ہے۔ درخواست دہندگان کیلئے لازمی شرط کمپیوٹر سائنس، شماریات، ریاضی یا متعلقہ شعبے میں کم از کم فرسٹ کلاس یا 2:1 گریڈ کے ساتھ بیچلرز ڈگری ہے، جبکہ ماسٹرز ڈگری لازمی نہیں۔ بین الاقوامی طلبہ کیلئے انگریزی زبان میں آئی ای ایل ٹی ایس میں مجموعی طور پر 6.5 اسکور اور ہر حصے میں کم از کم 6.5 نمبر درکار ہوں گے۔ یونیورسٹی کے مطابق ویزا کے اخراجات وہ خود برداشت نہیں کرے گی، اس لیے درخواست دہندگان کو ویزا سے متعلق اخراجات کا خود جائزہ لینا ہوگا۔ کامیاب امیدوار ٹاور برج کے قریب دریائے ٹیمز کے کنارے واقع نئے کیمپس میں تحقیق کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.