vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں 11 ستمبر کو یومِ یاد اور خدمت قرار دینے کا اعلان

0

نیویارک کے میئر زوہران ممدانی نے 11 ستمبر کو شہر بھر میں باضابطہ طور پر ’’یومِ یاد اور خدمت‘‘ قرار دینے کا اعلان کردیا، جس کا مقصد نائن الیون حملوں کے متاثرین، امدادی کارکنوں، شہری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ہے۔

میئر ممدانی 11 ستمبر کے حملوں کی 25ویں برسی سے قبل دو انتظامی احکامات پر دستخط کریں گے۔ پہلے حکم کے تحت اس روز متاثرین کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی، یادگاری تقریبات اور تعلیمی پروگرام منعقد کیے جائیں گے جبکہ شہریوں کو فلاحی اور رضاکارانہ سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ترغیب دی جائے گی۔دوسرے انتظامی حکم کے تحت نیویارک میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور ضروری شہری خدمات کی فراہمی جاری رکھنے کے نظام کو جدید بنایا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے شہر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ’’مسلسل خدمات اور مشن کی یقین دہانی ٹیم‘‘ تشکیل دی جائے گی۔میئر ممدانی کے مطابق ’’کبھی نہ بھولنے‘‘ کا عزم صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ عملی ذمہ داری ہے۔ نئی پالیسیوں کا مقصد نائن الیون کے متاثرین کو یاد رکھنے کے ساتھ ساتھ مستقبل کی ہنگامی صورتحال میں نیویارک کے شہریوں کو محفوظ رکھنا اور ضروری خدمات کا تسلسل یقینی بنانا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.