vosa.tv
Voice of South Asia!

نیو جرسی: گھر کے صحن سے آٹھ فٹ لمبا سانپ برآمد

0

امریکی ریاست نیو جرسی کے شہر فری ہولڈ میں ایک رہائشی گھر کے صحن سے تقریباً آٹھ فٹ لمبا سانپ برآمد کیا گیا۔

مونماؤتھ کاؤنٹی ایس پی سی اے کے مطابق سانپ شیڈ کے فرش کے نیچے چھپا ہوا تھا، جسے نکالنے کے لیے مقامی ٹھیکیدار کی مدد سے فرش کے تختے ہٹائے گئے، جس کے بعد ماہر اہلکاروں نے احتیاط سے سانپ کو قابو میں لے لیا۔ویٹرنری معائنے اور ایکسرے سے معلوم ہوا کہ سانپ نے ایک بڑا اوپوسم نگلا تھا، جس کے باعث اس کے جسم کے درمیانی حصے میں واضح ابھار نظر آ رہا تھا۔حکام نے سانپ کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے اور قانونی مالک سامنے نہ آنے کی صورت میں اسے ایک لائسنس یافتہ ماہر کے حوالے کر دیا جائے گا۔ایس پی سی اے نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ غیر ملکی یا نایاب پالتو جانوروں کو جنگل یا کھلے ماحول میں ہرگز نہ چھوڑیں، کیونکہ ایسے جانور مقامی جنگلی حیات، پالتو جانوروں اور ماحول کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.