امریکی محکمہ موسمیات نے نیویارک سٹی اور ٹرائی اسٹیٹ کے بڑے حصے کے لیے منگل کی صبح سے بدھ کی صبح تک فلڈ واچ جاری کر دی ہے۔
پیش گوئی کے مطابق 2 سے 3 انچ تک بارش جبکہ بعض مقامات پر اس سے بھی زیادہ بارش ہوسکتی ہے، جس سے اچانک سیلاب، سڑکوں، انڈر پاسز اور تہہ خانوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ ہے۔فلڈ واچ نیویارک سٹی کے پانچوں بورو سمیت ویسٹ چیسٹر، ناساؤ، اورنج، راک لینڈ، برگن، ہڈسن، ایسیکس، پاسائیک، یونین، فیئر فیلڈ اور نیو ہیون کاؤنٹیز پر بھی لاگو ہوگی۔ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز، نشیبی علاقوں سے دور رہنے اور شدید بارش کے دوران محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شہر کی انتظامیہ نے ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے نالوں اور کیچ بیسنز کی صفائی سمیت پیشگی اقدامات بھی مکمل کر لیے ہیں۔