vosa.tv
Voice of South Asia!

کووڈ ٹیسٹنگ فراڈ: امریکی لیبارٹری اور مالکان 24 ملین ڈالر ادا کرنے پر رضامند

0

امریکی ریاست ٹیکساس کی میگنولیا ڈائیگناسٹکس لیبارٹری، اس کے مالکان اور سرمایہ کاروں نے کووڈ-19 ٹیسٹنگ فراڈ کے الزامات سے نمٹنے کے لیے مجموعی طور پر 24 ملین ڈالر ادا کرنے پر اتفاق کر لیا۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق ڈیلس کی اس لیبارٹری اور اس کے مالکان جان بینز اور کیلی بینز پر الزام ہے کہ انہوں نے معمر مریضوں کے لیے کووڈ ٹیسٹ کے ساتھ غیر ضروری اور مہنگے ریسپائریٹری پیتھوجن پینل ٹیسٹ بھی کروا کر میڈی کیئر سے غلط بل وصول کیے۔معاہدے کے تحت لیبارٹری اور اس کے مالکان 19.2 ملین ڈالر جبکہ سرمایہ کار 4.8 ملین ڈالر ادا کریں گے۔حکام کے مطابق لیبارٹری نے 2020 سے 2021 کے دوران سینئر کمیونٹیز میں کووڈ ٹیسٹنگ کے دوران ہزاروں ایسے اضافی ٹیسٹ کیے جن کی طبی ضرورت موجود نہیں تھی، جبکہ بعض اوقات معالجین کی ہدایات کے باوجود یہ ٹیسٹ جاری رکھے گئے۔امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ سرکاری فنڈز میں دھوکہ دہی اور صحت کے شعبے میں فراڈ کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔محکمہ انصاف نے واضح کیا کہ یہ معاہدہ الزامات کے تصفیے کے لیے کیا گیا ہے اور اس میں قانونی ذمہ داری کا حتمی تعین نہیں کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.