vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک:ٹاؤن آف ہیمپسٹڈ میں مسلمان بھی شامل ہوں گے،جوشنابلو

0

نیویارک: ٹاؤن آف ہیمپسٹڈ میں سپروائزر کے امیدوار جو شنابلو نے مسلم کمیونٹی سے ملاقات کے دوران اسلاموفوبیا کے خلاف بھرپور حمایت کا اظہار کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ کامیابی کی صورت میں وہ مسلمانوں کو اپنی ٹاؤن انتظامیہ میں شامل کریں گے۔

یہ ملاقات فرینڈز آف پاتھ کی جانب سے پاکستان نیوز کے مجیب لودھی کے تعاون سے منعقد کی گئی، جس میں ناساؤ کاؤنٹی اور ٹاؤن آف ہیمپسٹڈ سے تعلق رکھنے والے مسلم امریکیوں نے اپنے مسائل اور خدشات پیش کیے۔جو شنابلو نے کمیونٹی کے مؤقف کو غور سے سننے کے بعد کہا کہ وہ مسلم برادری کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے خلاف تعصب کی ہر شکل کی مخالفت کرتے ہیں۔انہوں نے اعلان کیا کہ 31 جولائی سے وہ ٹاؤن آف ہیمپسٹڈ کی مختلف مساجد کا دورہ شروع کریں گے تاکہ مسلم کمیونٹی سے براہِ راست ملاقات کر کے ان کے مسائل اور تجاویز سن سکیں۔اس موقع پر مسلم کمیونٹی کے دوست باب لوپیز نے بھی ملاقات کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.