vosa.tv
Voice of South Asia!

سلواکیہ میں بین الاقوامی طلبہ کے لیے 15 ہزار یورو تک کے وظیفہ

0

سلواکیہ کی وزارتِ تعلیم، تحقیق، ترقی اور نوجوانان نے تعلیمی سال 2026-27 کے لیے بین الاقوامی طلبہ سے وظیفے کی درخواستیں طلب کر لی ہیں۔

اس اسکالرشپ پروگرام کے تحت اہل طلبہ کو اپنی تعلیم کے دوران 15 ہزار یورو تک مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔یہ وظائف بیچلرز اور ماسٹرز ڈگری پروگرامز کے لیے ہیں، جبکہ ہر تعلیمی سال زیادہ سے زیادہ 5 ہزار یورو دیے جائیں گے۔ رواں سال مجموعی طور پر 225 وظائف دیے جائیں گے۔وزارتِ تعلیم کے مطابق پروگرام کا مقصد دنیا بھر کے باصلاحیت طلبہ کو سلواکیہ کی جامعات میں تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دینا اور ملک کے اعلیٰ تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانا ہے۔اس سال پروگرام میں چند نئی سہولتیں بھی شامل کی گئی ہیں، جن کے تحت سلواکیہ میں پہلے سے زیرِ تعلیم بعض طلبہ بھی ماسٹرز اسکالرشپ کے لیے درخواست دے سکیں گے، جبکہ مخصوص شرائط پوری کرنے والے عارضی رہائشی اجازت نامہ رکھنے والے طلبہ بھی اہل ہوں گے۔درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 جولائی 2026 مقرر کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.