vosa.tv
Voice of South Asia!

برونکس میں معمر شہریوں کیلئے 229 مستقل سستے گھروں کے منصوبے کی منظوری

0

نیویارک کے میئر زوہران ممدانی نے برونکس میں "سول آن پارک” منصوبے کی مالی منظوری کا اعلان کر دیا، جس کے تحت 229 مستقل سستے گھر معمر شہریوں کے لیے تعمیر کیے جائیں گے۔

حکام کے مطابق 214 ملین ڈالر لاگت کا یہ منصوبہ نیویارک سٹی ہاؤسنگ اتھارٹی ، محکمہ ہاؤسنگ پریزرویشن اینڈ ڈیولپمنٹ اور ہاؤسنگ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے اشتراک سے مورس ہاؤسز کیمپس پر مکمل کیا جائے گا۔منصوبے کے تحت 80 اپارٹمنٹس موجودہ نیویارک سٹی ہاؤسنگ اتھارٹی کے رہائشیوں، 68 گھر پہلے بے گھر رہنے والے معمر شہریوں اور 80 گھر کم اور متوسط آمدنی والے بزرگوں کو ہاؤسنگ کنیکٹ لاٹری کے ذریعے فراہم کیے جائیں گے۔ عمارت میں کمیونٹی سینٹر، پیدل چلنے والوں کے لیے پلازہ، صحت و فلاح کی سہولیات اور ماحول دوست تعمیراتی معیار بھی شامل ہوں گے۔ تعمیراتی کام جلد شروع ہوگا جبکہ رہائشیوں کی منتقلی 2029 کے آغاز میں متوقع ہے۔منصوبہ شہر کے "بلاک بائی بلاک” ہاؤسنگ پروگرام کا حصہ ہے، جس کے تحت آئندہ دس برسوں میں دو لاکھ نئے اور دو لاکھ موجودہ سستے گھروں کو محفوظ بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.