vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکی پرچم پر نئی بحث، سیاہ فام شہریوں کی اکثریت لہرانے سے گریزاں

0

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس اور سینٹر فار پبلک افیئرز ریسرچ کے مشترکہ سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ امریکہ میں قومی پرچم کے بارے میں عوام کی رائے نسل، عمر اور سیاسی وابستگی کے لحاظ سے واضح طور پر تقسیم ہے۔ 

سروے کے مطابق زیادہ تر سیاہ فام امریکی اپنے گھروں پر امریکی پرچم نہیں لہراتے، جبکہ سفید فام، معمر افراد اور ریپبلکن ووٹرز میں پرچم لہرانے کا رجحان زیادہ پایا گیا۔سروے کے مطابق تقریباً نصف امریکی سال بھر یا قومی تعطیلات پر پرچم آویزاں کرتے ہیں، تاہم صرف تقریباً 30 فیصد سیاہ فام شہری ایسا کرتے ہیں، جبکہ سفید فام اور ہسپانوی نژاد افراد میں یہ شرح تقریباً نصف ہے۔ 22 فیصد سیاہ فام افراد امریکی پرچم کو اتحاد کی علامت سمجھتے ہیں، جبکہ سفید فام افراد میں یہ شرح 55 فیصد ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بہت سے سیاہ فام امریکیوں کے لیے قومی پرچم آزادی اور مواقع کے ساتھ ساتھ نسلی امتیاز اور تاریخی ناانصافیوں کی بھی یاد دلاتا ہے، جبکہ دوسرے شہری اسے آزادی، حب الوطنی اور قومی شناخت کی علامت قرار دیتے ہیں۔ سروے میں شامل افراد میں سے 47 فیصد نے پرچم کو اتحاد کی علامت، 16 فیصد نے تقسیم کی علامت اور 36 فیصد نے اسے نہ متحد کرنے والا اور نہ ہی تقسیم پیدا کرنے والا نشان قرار دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.