vosa.tv
Voice of South Asia!

بچے کو اغوا سے بچانے  والا نوجوان نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں آفیسر بن گیا

0

نیویارک میں   گزشتہ سال دلیری اور بہادری کا مظاہرہ کرکے   ایک چار سالہ بچے کو  اغوا سے  بچانے  والے پاکستانی  نژاد امریکی نوجوان  محمود  خان  گریجو ایشن  مکمل کرکے  نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں آفیسر بن گئے۔

گزشتہ سال اگست میں  لانگ آئی  لینڈ کے علاقے سفوک  کاونٹی  میں واقع   مسجدِ دار القران  میں 39 سالہ  سال  بے گھر شخص   نیلسن  پرائسٹر نے   ایک چار  سالہ بچے  کو اغوا کرنے کی کوشش کی تھی  ۔ اس دوران  میں مسجد میں پاکستانی کمیونٹی کے نوجوان محمود خان نے   سیاہ  فام شخص کو بچے کو لے جاتے ہوئے دیکھ لیا   اور  مسجد کے  بیسمنٹ میں موجود  کچن  کی کھڑی سے  کود کر بچے کو اغوا ہونے سے بچا لیا  تھا۔ محمود خان کی اسی  ہمت، دلیری اور بہادری   نےان کے دل میں  پولیس افسر بننے کے جذبے کو پروان  چڑھایا ۔اب محمود  خان  نےاپنی  گریجو یشن مکمل کرکے نیویارک  پولیس ڈیپارٹمنٹ  میں پولیس افسر کے عہدے پر فائز ہوگئے ہیں۔اس حوالے سے منعقدہ تقریب کا آغاز امریکی قومی  ترانے سے ہوا جس کے بعد  نئے پولیس  افسران سے  حلف لیا گیا۔۔ نئے گریجویٹس نے  پولیس  میں شمولیت کا بھر پور انداز میں جشن  منایا ۔ تقریب میں شریک  پولیس  کمشنر  جیسیکا  ٹش نے  نئے جوانوں کو پولیس افسر  بننے  کی سند سے نوازا۔۔اس موقع پر  محمود خان  کے والد ، والدہ ، اہلیہ اور بیٹیاں بھی ہمرا ہ تھیں۔ماں نے بیٹے کی کامیابی پر  اپنے لختِ جگر  کا منہ چوما اور گلے لگایا۔۔بیٹے  کے پولیس افسر بننے پر والدین کی آنکھیں اورچہرے  خوشی سے چمک رہے تھے ۔والدین  کو یقین ہے  کہ اب ان  کا بیٹا بھی ا س ملک ،  شہر اور یہاں کے  لوگوں کی خدمت کرکے اپنا فرض نبھائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.