vosa.tv
Voice of South Asia!

چینی شہری کا منشیات اسمگلنگ اور دہشت گرد تنظیم کی معاونت کا اعتراف

0

چینی شہری وین شین شو نے امریکہ میں کوکین اسمگل کرنے، منشیات سے حاصل ہونے والی رقم کی منی لانڈرنگ اور کالعدم تنظیم کارٹیل ڈی جالیسکو نیوا جینریسیون (CJNG) کو معاونت فراہم کرنے کے الزامات کا اعتراف کر لیا ہے۔ 

امریکی محکمۂ انصاف نے بتایا ہے کہ ہونڈوراس میں مقیم چینی شہری وین شین شو نے امریکہ میں کوکین اسمگل کرنے، منشیات سے حاصل ہونے والی رقم کی منی لانڈرنگ اور کالعدم تنظیم کارٹیل ڈی جالیسکو نیوا جینریسیون (CJNG) کو معاونت فراہم کرنے کے الزامات کا اعتراف کر لیا ہے۔ ملزم کو گزشتہ سال گوئٹے مالا سے گرفتار کرکے امریکہ کے حوالے کیا گیا تھا۔عدالتی دستاویزات کے مطابق ملزم نے لاطینی امریکہ میں اپنے نیٹ ورک کے ذریعے کولمبیا سے امریکہ تک 450 کلوگرام سے زائد کوکین اسمگل کی، جبکہ اس کے گروہ نے کوکین اور فینٹانائل کی فروخت سے حاصل ہونے والے 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سے زائد کی رقم مختلف طریقوں، بشمول کرپٹو کرنسی اور خفیہ مواصلاتی پلیٹ فارمز، کے ذریعے منی لانڈرنگ کی۔امریکی حکام کے مطابق ملزم کو 15 اکتوبر کو سزا سنائی جائے گی۔ اسے کم از کم 10 سال اور زیادہ سے زیادہ عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.