vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکی سپریم کورٹ نے تارکین وطن کے بچوں کی پیدائشی شہریت بحال کردی

0

امریکی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تارکینِ وطن کے بچوں کی پیدائشی شہریت ختم کرنے کے صدارتی حکم نامہ کو غیر آئینی قرار دے دیا۔

عدالت کے مطابق یہ حکم امریکی آئین کی 14ویں ترمیم سے متصادم ہے، جس کے تحت امریکہ میں پیدا ہونے والے تقریباً تمام افراد امریکی شہریت کے حقدار ہیں۔عدالت کے فیصلے میں چیف جسٹس جان رابرٹس سمیت پانچ ججوں نے فیصلہ دیا کہ پیدائشی شہریت آئینی حق ہے، جبکہ جسٹس بریٹ کیوانا نے کہا کہ ٹرمپ کا حکم وفاقی قانون کے خلاف تھا۔ دوسری جانب جسٹس کلیرنس تھامس، سیموئل الیٹو اور نیل گورسچ نے فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ اکثریتی فیصلہ تاریخی تشریح سے مطابقت نہیں رکھتا۔صدر ٹرمپ نے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کانگریس سے مطالبہ کیا کہ وہ قانون سازی کے ذریعے پیدائشی شہریت کو محدود کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کے بغیر بھی کانگریس قانون بنا سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر ٹرمپ کا حکم نافذ ہو جاتا تو ہر سال امریکہ میں پیدا ہونے والے تقریباً ڈھائی لاکھ بچوں کی شہریت متاثر ہو سکتی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.