نیویارک سٹی کے میئر زوہران ممدانی نے کہا ہے کہ 2026 این بی اے چیمپئن نیویارک نکس کے ہر کھلاڑی کے اعزاز میں مین ہیٹن کی مختلف سڑکوں کو چار ہفتوں کے لیے عارضی طور پر ان کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔
نیویارک سٹی میئر آفس کی ویب سائٹ پر جاری خبر کے مطابق ہر یادگاری سائن بورڈ پر کھلاڑی کا نام اور جرسی نمبر درج ہوگا، جبکہ سڑک کا انتخاب بھی اسی جرسی نمبر کے مطابق کیا گیا ہے، جس سے مین ہیٹن میں ایک خصوصی "چیمپئن شپ روٹ” تشکیل دیا گیا ہے۔ یہ سائن بورڈ چھٹی اور ساتویں ایونیو کے مختلف مقامات پر نصب کیے جائیں گے۔میئر ممدانی نے کہا کہ یہ چیمپئن شپ صرف کھیل کی کامیابی نہیں بلکہ پورے شہر کے اتحاد اور خوشی کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عارضی سڑکیں ان کھلاڑیوں اور مداحوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہیں جنہوں نے 53 سال بعد نیویارک نکس کو این بی اے چیمپئن بنایا۔