vosa.tv
Voice of South Asia!

ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کے خلاف مظاہرے، درجنوں گرفتار

0

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی میں صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کے خلاف جاری مظاہروں کے دوران پولیس نے درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا۔

نیویارک سٹی میں صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے شدت اختیار کر گئے، فولی اسکوائر پر ہزاروں مظاہرین جمع ہوئے اور لوئر مین ہیٹن کی سڑکوں پر مارچ کیا گیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا۔ مظاہرے اس وقت شروع ہوئے جب نیویارک کے کارکنوں نے لاس اینجلس میں جاری مظاہروں کے تناظر میں ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں کے خلاف آواز بلند کی۔ مظاہرین فولی اسکوائر سے ٹری بیکا کے راستے وفاقی امیگریشن عدالتوں کی جانب بڑھے جہاں گزشتہ ہفتوں میں متعدد تارکین وطن کو حراست میں لیا گیا۔ حال ہی میں شہر میں ہونے والے اینٹی ICE مظاہروں میں 30 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ مظاہرین نے ٹرمپ ٹاور کے باہر بھی احتجاج کیا جہاں 24 افراد کو گرفتاری کا سامنا کرنا پڑا۔ میئر ایرک ایڈمز نے خبردار کیا ہے کہ نیویارک میں کسی قسم کی تشدد یا قانون شکنی برداشت نہیں کی جائے گی۔ پولیس کمشنر جیسیکا ٹش کے مطابق نیویار پولیس ڈیپارٹمنٹ حالات پر قابو پانے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں اور نیشنل گارڈ کی مداخلت کی کوئی ضرورت نہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.