vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک پولیس میں پاکستانی نژاد افسران کی ترقی پر شیرازی کیفے کا عشائیہ

0

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں ترقی پانےوالے  پاکستانی نژاد افسران کے اعزاز میں شیرازی  کیفے  نے  عشائیہ کا اہتمام کیا۔ پولیس افسران کا کہنا ہے کہ  ڈیپارٹمنٹ میں انھیں  ترقی ملنا  صر ف ہمارے لیے نہیں بلکہ پوری کمیونٹی کے لیے باعث فخر ہے ۔

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں ترقی پانےوالے پاکستانی نژاد افسران جن میں ڈپٹی انسپکٹر وحید اختر ، کیپٹن احتشام خان ، کیپٹن محمد عدنان احمد ، کمانڈنگ آفیسر اویس خانزادہ ، کمانڈنگ آفیسر حمید ارمانی ، لوٹینیٹ فیاض خان   شامل ہیں کہ اعزاز میں شیرازی کیفے کی جانب سے پرتکلف  عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ،  عشائیہ  میں  کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔

 تقریب میں سماجی کاروباری شخصیت عاصم ملک نے  نظامت کے فرائض انجام دئیے ۔تقریب میں نیویارک پولیس  ڈیپارٹمنٹ میں اعلی عہدے پر فائض پہلے پاکستانی  نژاد  انسپکٹر عدیل رانا نے بھی شرکت کی اور خطاب کرتےہوئے کہا کہ  ہم اپنی پیشہ وارانہ خدمات نبھانے کے ساتھ ساتھ کمیونٹی خدمت بھی کررہے ہیں ۔

اس موقع پر ڈپٹی انسپکٹر وحید اختر  اور کمانڈنگ آفیسر اویس خانزادہ نے کہا کہ ہماری کمیونٹی اور ہم ملکر یہاں پر لوگوں کی خدمت کررہے ہیں ۔شیزاری کیفے کے اونرز اویس عرف ہیرا ور شیراز نے  مہمانوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پاکستانی ہونے کے ناطےآپ پر پولیس میں آپ کی خدمات پر فخر ہے ، ہماری دعائیں ہمیشہ آپ کے ساتھ رہیں گی ۔اس موقع پر شرکاء نے  ترقی پانے والے پاکستانی نژاد پولیس افسران کو مبارک باد اور ان کی کمیونٹی کے لئے خدمات کو سراہا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.