vosa.tv
Voice of South Asia!

اوورسیز پاکستانیوں کے لیے سرمایہ کاری کے بہترین مواقع

0

نیویارک (نیوز ڈیسک)کونسل آن پاک یو این ریلیشنز (کوپر) نے پاکستان  جیمز اینڈ جیولری ڈیولپمنٹ کمپنی کے چیئرمین شاہد اقبال قریشی کے اعزاز میں نیویارک میں میٹ اینڈ گریٹ کا اہتمام کیا ۔ شاہد اقبال قریشی کا کہنا تھا کہ اوور سیز پاکستانی اس شعبے میں سرمایہ کاری کریں تو غیر معمولی نتائج برآمد ہوں گے ۔

پاکستان کی وفاقی وزارت برائے صنعت و پیداوار کے ذیلی شعبے پاکستان جیمز اینڈ جیولری ڈیولپمنٹ کمپنی کے  چیئر مین شاہد اقبال قریشی کی امریکا آمد پر کونسل آن پاک یو این ریلیشنز  نے نیویارک کے نجی ریسٹورانٹ میں ان کے اعزاز  میں میٹ اینڈ گریٹ کا انعقاد کیا۔تقریب کی نظامت کوپر کے سربراہ ذیشان حامد  کر رہے تھے۔ انھوں نے  تمام مہمانوں کی آمد پر ان کا خیر مقدم کیا ۔

تقریب میں سیاسی ، سماجی اور کاروباری حلقوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ پاکستانی امریکن کمیونٹی کی نمایاں شخصیات شریک تھی ، مہمان خصوصی شاہد اقبال قریشی  نے شرکاٗ سے خطاب میں اپنی پاکستان میں معدنی  وسائل   کی دولت  پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آئی ٹی، سیاحت، زراعت اور پیداواری شعبوں میں سرمایہ کاری کی بہت  گنجائش موجود ہے ،بیرون ملک مقیم پاکستانی بزنس کمیونٹی سرمایہ کاری کرے حکو مت  تمام سہولتیں فراہم کرے گی۔

اس موقع پر  پاکستانی  بزنس کمیونٹی کے افراد نے  شاہد اقبال قریشی سے مختلف  سوالات  کیے ، ایک سواج کے  جواب پر ان کا کہنا تھا کہ بدلتی ہوئی دنیا میں معاشی ترقی اور مستقبل معدنی وسائل پر انحصار کرے اوراللہ کے فضل سے  پاکستان   معدنی ذخائر سے مالا  مال ہے۔اس موقع پر ناساو کاونٹی ایگزیکٹو کے سینئر ایڈوائزر  چوہدری  اکرم نے بھی خطاب کیا، ا ن کا کہنا تھا کہ پاکستانی دنیا میں کہیں بھی رہیں اپنے ملک کی بہتری  کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں ۔

تقریب میں ناساو کاونٹی لیجسلیٹر اورکاونٹی ایگزیکٹیو کےلیے ڈیموکریٹ امیدوار  سیٹھ کوسلو  نے حاضرین سے خطاب میں  کیا اور  اپنے انتخابی منشور  شرکا کے سامنے رکھا۔تقریب میں شریک پاکستانی امریکن کمیونٹی  نے شاہد اقبال قریشی   کو  سرمایہ  کاری کے عمل کو مزید سہل  بنانے کے لیے اپنی اپنی تجاویز  بھی پیش کیں، اس موقع پر مہمانوں کی مختلف انواع و  اقسام کے  لذیذ کھانوں نے  تواضع کی گئی ، تقریب کے میزبان اور مہمان دونوں نے ایک دوسرے سے اظہارِ تشکر کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.