جدہ:پاکستانی صحافیوں کا یومِ تشکر، پاک فوج کی بہادری کوخراجِ تحسین
جدہ میں یونائٹڈ جرنلسٹس فورم کے زیر اہتمام یوم تشکر کی وقار تقریب منعقد کی گئی جس میں پاکستان اوورسیز میڈیا فورم اور پاکستان جرنلسٹ فورم کے عہدے داران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کی صدارت پاک اوورسیز میڈیا فورم کے سرپرست اعلیٰ سید مسرت خلیل کر رہے تھے۔ تقریب کا آغازمیاں محی الدین کی تلاوتِ قران پاک اور
نعتیہ اشعار سے ہوا۔
یومِ تشکر کی تقریب میں پاکستان جرنلسٹس فورم کے خالد نواز چیمہ، محمد عدیل، یونائٹیڈ میڈیا فورم کےجہانگیرخان، یحیٰ اشفاق، عدیل ریاض کھوکھر، عاطف علی وٹو،احسان مغل، احسن، اوورسیزمیڈیا فورم کے شیعب الطاف راجہ، مدثراحمد مرزا، میاں محی الدین، شباب بھٹہ اور دیگر نے شرکت کی۔ محمد عدیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا آج کا دن پاکستانی قوم کے لیے ایک عظیم یادگاردن ہے۔ آج کےدن پاکستان اورپاکستان سے باہر رہنے والے تمام پاکستانی اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے اپنی افواج کی بہادری کو خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں۔
یونائٹڈ جرنلسٹس فورم کے چیئرمین جہانگیرخان نے اپنے خطاب میں پاکستانی میڈیا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستانی میڈیا کا ردعمل مثبت، قومی مفاد پر مبنی اور بھارتی جھوٹ کا توڑ تھا، پاکستانی میڈیا نے جس فہم و فراست سے بھارتی میڈیا کے جھوٹے بیانیے کا جواب دیا، جسے بین الاقوامی سطح پر بھی سراہا گیا-انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے ساتھ جنگ میں پاکستانی افواج نے بے مثال جواں مردی اور قربانی کا مظاہرہ کیا، جس سے نہ صرف پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا بلکہ قوم کا سر بھی فخر سے بلند ہوا اور قوم میں یکجہتی پیدا ہوئی۔
عدیل ریاض کھوکھرنے کہا قوم نے یہ عزم کیا ہے کہ وہ اپنی افواج کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرتی رہے گی اورملک کی ترقی اور استحکام کے لیے کام کرتی رہے گی۔سید مسرت خلیل نے صدارتی خطاب میں کہا کہ جدہ کے نمائندہ پاکستانی صحافیوں نے آج کی تقریب کا انعقاد یومِ تشکراورپاک کوفوج کوخراجِ تحسین پیش کرنے کےلئے کیا ہے۔ بھارت کے ساتھ جنگ میں پاکستانی افواج نے جس بہادری سے مقابلہ کیا اور پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کیا اس پر جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے۔ اگر ہم اللہ تعالیٰ کے وعدے کے مطابق شکر گزاری کریں گے تو اس کے نتیجے میں اللہ تعالٰی برکتوں میں کامیابیوں میں اوراضافہ کرے گا۔
آخر میں پاک اوورسیزمیڈیا فورم کے صدر شعیب الطاف تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے افواج پاکستان کی قربانیوں کو سراہا اورشہدا کے لئے دعاکی۔ انھوں نے جنگ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لئے بھی دعا کی۔انھوں نے جنگ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لئے بھی دعا کی۔ اس کے بعد تمام صحافیوں نے مہمانوں کے ساتھ مل کر اظہار تشکرکا کیک کاٹا