vosa.tv
Voice of South Asia!

میئر ایڈمز کا سینیٹیشن کے لیے 32 ملین ڈالر کی فنڈنگ کا اعلان

0

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے نیویارک سٹی ڈیپارٹمنٹ آف سینیٹیشن (DSNY) کے لیے 32 ملین ڈالر سے زائد کی مستقل فنڈنگ کی منظوری دے دی ہے۔

میئر ایرک ایڈمز کے مطابق، یہ فیصلہ مالی سال 2026 کے ایگزیکٹو بجٹ میں کیا گیا ہے جو "بیسٹ بجٹ ایور” کے طور پر جانا جاتا ہے۔ اس فنڈنگ سے میئر ایڈمز کے صفائی کے ایجنڈے کے اہم پہلوؤں کے لیے مستقل وسائل مختص کیے گئے ہیں۔ اس بجٹ میں نیویارک سٹی پارکس اینڈ ریکریشن (NYC Parks) کی دومرحلے کی صفائی ٹیموں کو بھی شامل کیا گیا ہے جو ایڈمز کے چوتھے "اسٹیٹ آف دی سٹی” خطاب میں متعارف کروائی گئی تھیں۔ اس سے 64 پارکوں میں 200 ہوٹ سپاٹ کی صفائی کی جائے گی اور باتھرومز کو اضافی دو گھنٹے روزانہ کھلا رکھا جائے گا۔ میئر ایڈمز نے کہا "آج ہم نیویارک سٹی کو صاف اور محفوظ بنا رہے ہیں۔ اس بیسٹ بجٹ ایور کے تحت ہم نے 32 ملین ڈالر کی فنڈنگ فراہم کی ہے تاکہ شہر کو صاف رکھا جا سکے اور یہ فنڈنگ سٹریٹس اور پارکس کے لیے ہے تاکہ نیو یارکرز کو ایک صاف ماحول فراہم کیا جا سکے۔ نیویارک سٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف سینیٹیشن کے ایکٹنگ کمشنر جویئر لوہان نے کہا نیویارک کے لوگوں کو صاف سٹریٹس کا حق ہے اور یہ فنڈنگ ہمارے عملے کو شہر کو چمکدار بنانے کے لیے درکار وسائل فراہم کرتی ہے۔ یہ فنڈنگ صفائی کے مختلف منصوبوں میں مدد کرے گی جن میں 29.7 ملین ڈالر کی رقم FY 2026 میں، جو 2028 تک بڑھ کر 31 ملین ڈالر ہو جائے گی اور DSNY کے لاٹ کلیننگ یونٹ کے لیے 820,000 ڈالر کی رقم مختص کی جائے گی۔ اساتھ ہی NYC Parks کے لیے رات اور ہفتہ کے دن کی صفائی کی ٹیموں کی تعداد دوگنا کی جائے گی تاکہ عوامی پارکس اور باتھرومز کو صاف رکھا جا سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.