vosa.tv
Voice of South Asia!

نیوجرسی: 3 ماہ کی بچی والدین کے تشدد سے قتل

0

نیوجرسی(ویب ڈیسک) امریکی ریاست نیوجرسی کے علاقے لیک ووڈ میں 3 ماہ کی بچی کو مبینہ طور پر اس کے والدین نے تشدد کر کے قتل کر دیا۔

حکام کے مطابق، واقعہ لیک ووڈ کے پائن ہرسٹ ڈرائیو پر پیش آیا، جہاں شام 7:20 بجے پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک شیر خوار بچی کو سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہے۔ پولیس کے پہنچنے پر بچی بے ہوش پائی گئی جسے فوری طور پر اوشین یونیورسٹی میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا جہاں اگلے دن ڈاکٹرز نے بچی کی موت کی تصدیق کر دی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق، بچی کی موت سر پر شدید چوٹ لگنے کی وجہ سے ہوئی  جس کے باعث سر میں دراڑیں اور دماغ میں خون جمع ہو گیا۔ میڈیکل ایگزامنر نے موت کو قتل قرار دیا ہے۔ تحقیقات کے بعد بچی کے والد روبین سانتیاگو (36) اور والدہ کیٹلین گبسن (28) کو اس قتل کا ذمہ دار قرار دے کر 7 مئی کو گرفتار کر لیا گیا۔ دونوں پر قتل کا مقدمہ درج ہے اور جلد ہی انہیں حراستی سماعت کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.