vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکی عدالت نے محمود خلیل کی ملک بدری کا حکم روک دیا

0

امریکا کی عدالت میں محمود خلیل کی ملک بدری روکنے کو چیلنج کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی۔

حالیہ رپورٹس کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محمود خلیل کی ملک بدری کا حکم دیا تھا جسے عدالت نے روک دیا تھا، ٹرمپ کی جانب سے عدالتی حکم کو چیلنج کیا گیا جسے آج مسترد کردیا گیا۔ جج جیسی فرمین نے کہا کہ فلسطینی حقوق کے علمبردار کی ملک بدری کی کوشش غیرمعمولی ہے، خلیل کی درخواست کے خلاف عدالتی نظرثانی کی قانونی درخواست کو آگے بڑھنا چاہیے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ خلیل کی دلیل ہے کہ ملک بدری کی کوشش آزادی اظہار پر کی جارہی ہے۔ جج جیسی فرمین نے کہا کہ امریکی آئین تمام شہروں کو مکمل آزادی اظہار کی اجازت دیتا ہے، کولمبیا یونیورسٹی کے گریجویٹ اور قانونی مستقل رہائشی محمود خلیل کو ملک بدر کیا جارہا ہے۔ محمود خلیل نے امریکا میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہروں کی قیادت کی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.