نیویارک: وین حادثہ، 7 افراد زخمی
اسٹیٹن آئی لینڈ(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے اسٹیٹن آئی لینڈ میں ایک وین بے قابو ہو کر لانڈری میں جا گھسی، حادثے میں 7 افراد زخمی ہو گئے۔
حکام کے مطابق، حادثہ شام 7 بجے 158 ساؤتھ ایونیو، مرینرز ہاربر میں پیش آیا۔ جہاں ایک وین لانڈری میں جا گھسی، واقعے میں 65 سالہ ڈرائیور سمیت چھ دیگر افراد بھی شدید زخمی ہوئے۔ تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی حالت اب مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ واقعے کے بعد لانڈری کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا، جبکہ بجلی کے گرے ہوئے تاروں کی مرمت کا کام جاری ہے۔ پولیس حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہی ہے۔ محکمہ عمارت کے مطابق، وین فٹ پاتھ پر چڑھ کر پہلے بجلی کے کھمبے سے ٹکرائی اور پھر تیز رفتاری سے لانڈری میں جا گھسی۔ حکام نے عمارت کے مالک کو حکم دیا ہے کہ وہ ایک انجینئر کی مدد سے مزید معائنہ کرے اور ضروری مرمت کی رپورٹ فراہم کرے۔