vosa.tv
Voice of South Asia!

سرکاری ملازمین کے لیے ریموٹ ورک پائلٹ پروگرام میں ایک سال کی توسیع

0

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہنری گیریڈو نے سرکاری ملازمین کے لیے ریموٹ ورک پائلٹ پروگرام میں ایک سال کی توسیع کا اعلان کیا ہے۔

میئر ایڈمز اور ڈسٹرکٹ کونسل 37 کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہنری گیریڈو کے مطابق، یہ پروگرام 31 مئی 2023 کو طے پایا تھا اور 1 جون 2023 سے نافذ العمل ہے، جس کے تحت اہل ملازمین کو ہفتے میں دو دن ریموٹ کام کرنے کی سہولت دی گئی تھی۔ میئر ایڈمز کا کہنا تھا کہ شہری ملازمین کے لیے آسان ورک آپشنز فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے، لیکن کچھ ملازمتیں ایسی ہیں جو ریموٹ طریقے سے نہیں کی جا سکتیں۔ اس کامیاب پروگرام میں توسیع سے ورک فورس کو مزید سہولت فراہم ہوگی اور شہری خدمات کا تسلسل برقرار رہے گا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہنری گیریڈو نے کہا کہ یہ پروگرام ملازمین کی کارکردگی کو متاثر کیے بغیر انہیں زیادہ سہولت فراہم کرتا ہے، جبکہ بھرتی اور عملے کو برقرار رکھنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ ہم ایڈمز انتظامیہ کے تعاون کو سراہتے ہیں۔ 2023 کے معاہدے کے تحت، شہر اور ڈی سی37 نے ایک ورک فلیکسیبیلیٹی کمیٹی تشکیل دی تھی تاکہ ملازمین کے لیے مزید آسانیاں فراہم کی جا سکیں۔ ساتھ ہی 2024 میں ایک نیا پائلٹ پروگرام بھی متعارف کروایا گیا جس میں وہ ملازمین جو ریموٹ کام نہیں کر سکتے، انہیں کمپریسڈ شیڈول میں کام کرنے کی سہولت دی گئی، بشرطیکہ اس سے شہری خدمات متاثر نہ ہوں۔ یہ ریموٹ ورک پائلٹ پروگرام 31 مئی 2026 تک جاری رہے گا، اور شہر اس کی کارکردگی کا مسلسل جائزہ لیتا رہے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.