vosa.tv
Voice of South Asia!

مین ہٹن: نامعلوم شخص کا شہری پر کیمیکل کا چھڑکاؤ کر کے جلانے کی کوشش

0

مین ہٹن(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے مین ہٹن مڈ ٹاؤن میں نامعلوم شخص نے ایک شہری پر کیمیکل کا چھڑکاؤ کر کے آگ لگا دی۔

حکام کے مطابق، یہ واقعہ اتوار کی صبح 3:55 بجے 41ویں اسٹریٹ اور 7ویں ایونیو کے قریب پیش آیا، جہاں ایک نامعلوم شخص نے 49 سالہ شہری پر کسی کیمیکل کا چھڑکاؤ کر کے آگ لگا دی۔ متاثرہ شخص کے چہرے اور بازو جھلس گئے، جسے فوری طور پر شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کی حالت اب مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ پولیس سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے شواہد اکٹھے کر رہی ہے، جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مشتبہ شخص نیلے رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے تھا۔ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس واقعے سے متعلق کوئی معلومات ہوں تو فوری طور پر حکام کو آگاہ کیا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.