نیویارک:جینیفر راج کمار پہلا مسلم امریکن کمیونٹی سینٹر قائم کریں گی
نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کی رکن جینیفر راج کمار نے اعلان کیا ہے کہ وہ پبلک ایڈووکیٹ منتخب ہوکر شہر کا پہلا مسلم امریکن کمیونٹی سینٹر قائم کریں گی۔ وہ اپنے اعزاز میں منعقدہ فنڈ ریزنگ اور افطار ڈنر سے خطاب کررہی تھیں ۔
بروکلین میں پاکستانی کمیونٹی کی کاروباری و سماجی شخصیت خرم خان اور ملک انور نے نیویارک سٹی کے پبلک ایڈووکیٹ کی امید وار جینیفر راج کمار کے ساتھ افطار ڈنر اور ان کے اعزاز میں فنڈر یزنگ ڈنر کا اہتمام کیا۔تقریب کے میزبانوں نے اپنی مہمان کی آمد پر ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔ اسمبلی وومن جینیفر راج کمار بھی پاکستانی کمیونٹی کے افراد سے ملیں۔ شرکا سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ کونی آئی لینڈآکر کامیابی کا یقین مزید پختہ ہوجاتا ہے ۔تقریب میں سیاسی ،سماجی اور کاروباری حلقوں سمیت صحافیوں اور نیویارک پولیس میں شامل مسلمان افسران سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر جینیفر راج کمار نے نیویارک سٹی کے مسلمانوں کے لیے کمیونٹی سینٹر قائم کرنے کا بھی اعلان کیا اور الیکشن میں وو ٹ کی اپیل بھی کیتقریب کے میزبان خرم خان اور ملک انور نے تمام مہمانوں سے ان کی آمد پر اظہار ِ تشکر کیا۔افطار ڈنر اور فنڈ ریزنگ کے شرکاٗ نے جینیفر راج کو کمار چار جون کے الیکشن میں ووٹ کے ذریعے کامیاب کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔