vosa.tv
Voice of South Asia!

فلوریڈا: خاتون کا 90 ملین ڈالر سے زائد کے اثاثے چھپانے کا اعتراف

0

فلوریڈا(ویب ڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈا کی رہائشی گلڈا روزنبرگ خاتون نے 90 ملین ڈالر سے زائد غیر ملکی مالیاتی کھاتوں کو چھپانے اور ٹیکس چوری کرنے کی سازش میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا۔ خاتون کے اثاثے چھپانے سے امریکی خزانے کو کئی ملین ڈالر کا نقصان پہنچا تھا۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق، 2010 سے 2022 کے دوران،  امریکی-کولمبیائی شہری گلڈا روزنبرگ نے دو اہلخانہ کے ساتھ مل کر اینڈورا، اسرائیل، پاناما اور سوئٹزرلینڈ میں غیر ظاہر شدہ بینک اکاؤنٹس میں اپنی دولت چھپائی۔ 2013 میں کریڈٹ سوئس نے امریکی شہریت کی بنیاد پر ان کے اکاؤنٹس بند کیے، جس کے بعد اثاثے دیگر بینکوں میں منتقل کیے گئے۔ حکام کے مطابق، روزنبرگ اور ان کے رشتہ داروں نے 2017 میں اثاثے منتقل کرنے کے لیے جعلی معاہدے تیار کیے تاکہ ان رقوم کو قرض یا کاروباری سرمایہ کاری ظاہر کیا جا سکے۔ 2010 سے 2017 کے درمیان، انہوں نے ایسے ٹیکس گوشوارے جمع کروائے جن میں 5.5 ملین ڈالر کی آمدنی ظاہر نہیں کی گئی، جس کے باعث امریکی خزانے کو تقریباً 1.9 ملین ڈالر کا نقصان پہنچا۔ عدالت نے روزنبرگ کی سزا کے لیے 30 مئی کی تاریخ مقرر کی ہے، جہاں انہیں زیادہ سے زیادہ پانچ سال قید، جرمانہ اور دیگر مالی سزائیں ہو سکتی ہیں۔ کیس کی تحقیقات انٹرنل ریونیو سروس کرمنل انویسٹی گیشن یونٹ نے کی، جبکہ محکمہ انصاف کے بین الاقوامی امور کے دفتر نے شواہد اکٹھے کرنے میں معاونت فراہم کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.