vosa.tv
Voice of South Asia!

شاپنگ مال میں چوری، چور 19 کروڑ کی ہیروں کی بالیاں نگل گیا

0

فلوریڈا(ویب ڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک شخص شاپنگ مال کی دکان سے 7 لاکھ 69 ہزار ڈالر مالیت کی مہنگی ہیروں کی بالیاں چوری کرنے کے بعد نگل گیا۔

حکام کے مطابق 32 سالہ جیتھن لارنس گلڈر نامی شخص مبینہ طور پر اورلینڈو میجک باسکٹ بال ٹیم کے ایک کھلاڑی کا نمائندہ ہونے کا بہانہ بنا کر دکان میں گھس گیا۔ چور نے اپنی جعلی شناخت کا استعمال کر کے 26 فروری کو ٹفنی اینڈ کمپنی کے ایک اسٹور میں زیورات تک رسائی حاصل کی۔ رپورٹ کے مطابق گلڈر کان کی بالیوں کی دو جوڑی لے کر دکان سے فرار ہوگیا۔ ان میں سے ایک جوڑی میں 4.86 کیرٹ کا ہیرا نصب تھا جس کی قیمت 1 لاکھ 60 ہزار ڈالر تھی۔ جبکہ دوسری جوڑی میں 8.10 کیرٹ کا ہیرا تھا جس کی قیمت 609,500 ڈالر تھی۔ پولیس نے گلڈر کو ہائی وے پر روکا اور گرفتاری میں مزاحمت کرنے پر گرفتار کیا۔ لیکن وہ اس پر بالیاں چوری کرنے کا الزام نہیں لگا سکے کیونکہ وہ بالیاں اس کے پاس سے برآمد نہیں ہوئی۔ باڈی اسکین کے بعدحکام نے گلڈر کے جسم کے اندر اشیا کو حرکت کرتے دیکھا، جس سے معلوم ہوا کہ اس کے پیٹ میں کوئی چیز موجود ہے۔ پولیس کا خیال ہے کہ گلڈر کے جسم کے اندر موجود چیزیں ٹفنی اینڈ کمپنی کی چوری کی گئی بالیاں ہیں۔ وہ اس کے سسٹم سے بالیاں نکلنے کا انتظار کریں گے جس کے بعد تصدیق کی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.