امریکا کا کینیڈا اور میکسیکو کی مصنوعات پر ٹیرف کا نفاذ ایک مہینے کیلئے مؤخر
واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا اور میکسیکو کی مصنوعات پر ٹیرف کا نفاذ 2 اپریل تک مؤخر کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے۔
حالیہ رپورٹ کے مطابق امریکا نے کینیڈا اور میکسیکو کی مصنوعات پر ٹیرف کا نفاذ ایک مہینے کے لیے مؤخر کر دیا۔ صدر ٹرمپ نے یہ ایگزیکٹو آرڈر میکسیکو کی صدر کے ساتھ گفتگو اور کینیڈین حکام سے انتظامیہ کی بات چیت کے بعد جاری کیے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میکسیکو اور کینیڈا پر ٹیرف کو 2 اپریل تک مؤخر کیا ہے، 2 اپریل امریکی تاریخ کا اہم دن ہوگا۔کینیڈا اور بھارت ہماری مصنوعات پر سب سے زیادہ ٹیکس لگاتے ہیں۔ امریکی صدر نے گزشتہ ماہ میکسیکو اورکینیڈا پر 25 اور چین پر 10 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ امریکا کی جانب سے کینیڈا اور میکسیکو پر 25 فیصد ٹیرف 4 مارچ سے نافذ ہونا شروع ہوا لیکن اب اسے ایک ماہ کیلئے مؤخر کردیا گیا ہے۔