سب وے ٹریک پر آتشزدگی، 18 افراد زخمی
نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک کے ایک سب وے ٹریک پر آگ بھڑک اٹھی۔ واقعے میں 18 افراد زخمی ہوگئے۔
میٹروپولیٹن ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی کے مطابق، یہ واقعہ دوپہر 2 بجے کے قریب پیش آیا، جب اسٹیشن میں گہرے سرمئی دھوئیں کے بادل اسٹیشن میں پھیلتے دیکھے گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک ٹرین اسٹیشن میں داخل ہوتے وقت کسی آلے سے ٹکرائی گئی جو تھرڈ ریل سے متصل ہو کر دھوئیں کی شدت میں اضافے کا سبب بنی۔ لیکن خوش قسمتی سے ٹرین میں آگ نہیں لگی۔ زخمیوں میں سے 16 کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ 2 افراد نے طبی امداد لینے سے انکار کر دیا۔ آگ پر قابو پانے کے بعد 145ویں اسٹریٹ سے 215ویں اسٹریٹ تک ٹرین سروس عارضی طور پر معطل رہی، لیکن 191 اسٹریٹ اسٹیشن پر مرمت کے بعد معمول کی آمدورفت بحال کر دی گئی۔ حکام کے مطابق واقعہ حادثاتی معلوم ہوتا ہے، لیکن مزید تحقیقات جاری ہیں۔