کوئینز کی دو منزلہ عمارت میں آتشزدگی، 3 افراد جاں بحق
کوئینز(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے کوئینز کی ایک عمارت میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔ واقعے میں چھ افراد شدید جھلسنے کے باعث جاں بحق ہو گئے۔
حکام کے مطابق، یہ واقعہ صبح تقریباً 2:40 بجے 208ویں اسٹریٹ پر واقع دو منزلہ عمارت میں پیش آیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ کی ابتدا گھر کی دوسری منزل سے ہوئی تھی، لیکن ایف ڈی این وائی حکام نے بعد ازاں تصدیق کی کہ آگ دراصل تہہ خانے سے شروع ہوئی تھی۔ این وائی پی ڈی کے مطابق، 56 سالہ رہائشی موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ دو خواتین جن کی عمر 54 اور 90 سال تھی، انہیں شدید زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے ان کی بھی موت کی تصدیق کر دی۔ فائر کمشنر رابرٹ ٹکر نے اس واقعے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایف ڈی این وائی اس نوعیت کے واقعات کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔