vosa.tv
Voice of South Asia!

 بی ایم ڈبلیو اور ٹیکسی کے درمیان تصادم، 2 مسافر زخمی

0

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے علاقے ٹریبیکا میں بی ایم ڈبلیو اور ٹیکسی کے درمیان تصادم ہوگیا۔ حادثے میں دو مسافر زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق حادثہ صبح 3:30 بجے ویسٹ براڈوے اور چیمرز اسٹریٹ پر پیش آیا۔ جہاں ایک تیز رفتار بی ایم ڈبلیو نے ٹیکسی کو ٹکر ماری، جس کے بعد ٹیکسی قابو سے باہر ہو کر قریبی عمارت کی اسکیفولڈنگ سے جا ٹکرائی۔ عینی شاہدین کے مطابق، حادثہ انتہائی خوف ناک تھا۔ ایمرجنسی عملہ فوری موقع پر پہنچا اور ٹیکسی میں موجود دو افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور عوام سے درخواست کی ہے کہ اگر کسی کے پاس اس بارے میں معلومات ہوں تو وہ فوراً پولیس سے رابطہ کرے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.