vosa.tv
Voice of South Asia!

کیتھی ہوکل کی جانب سے نیویارکرز کے لیے ریلیف اعلان متوقع

0

گورنر نیویارک اسٹیٹ آف دی اسٹیٹ سے البانی میں خطاب کرنے جارہی ہیں۔ ٹیکسوں میں کمی، جرائم کے خاتمہ سے متعلق بات کریں گی

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک گورنر کیتھی ہوکل منگل کو البانی میں  اسٹیٹ آف دی اسٹیٹ خطاب کر رہی ہیں۔توقع ہے کہ وہ متوسط ​​طبقے کے لیے ٹیکسوں میں کٹوتیوں کا اعلان کریں گی اور ان کی تقریر کا مرکز جرائم اور ذہنی بیماری سے نمٹنے کی کوششوں پر ہو گا۔گزشتہ ہفتے کے دوران ہوکل نے کئی تجاویز کا خاکہ پیش کیا تھا جس میں  ریاست کے تمام طلباء کے لیے مفت ناشتہ اور دوپہر کا کھانا۔فی چائلڈ ٹیکس کریڈٹ1ہزار ڈالر، نیویارک کے لاکھوں لوگوں کے لیے500ڈالر  کی چھوٹ،ایسوسی ایٹ ڈگری حاصل کرنے والے طلباء کے لیے ریاستی اور شہر کے کالجوں میں مفت ٹیوشن سمیت دیگر معاملات شامل ہیں۔گورنر ہوکل کو حالیہ مہینوں میں سیاستدانوں اور ریپبلکنز کی جانب سے بیان بازی کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.