vosa.tv
Voice of South Asia!

30ملین ڈالر مالیت کا طیارہ آگ سے متاثرہ علاقے میں گر گیا

0

ایف بی آئی لاس اینجلس نے لوگوں سے ڈرون نہ اڑانے کی التجاء کی تو حکام نے سخت کارروائی کا انتباہ جاری کردیا،ایف بی آئی ڈرون کی ٹکر سے تباہ ہونے والےسپر سکو فائر فائٹنگ طیارے کا ملبہ اکٹھا کرنا شروع کردیا

لاس اینجلس(ویب ڈیسک)ایف بی آئی نے ڈرون طیارے کی ٹکر سے تباہ ہونے والے سپر سکوفائر فائٹنگ طیارے کی نئی تصاویر جاری کیں جو پیلیسیڈس پر آگ پر قابو پانے کے دوران گرگیا تھا ۔طیارہ نجی ملکیت کے حامل  ڈرون سے ٹکرایا تھا۔ ڈرون نے ہوائی جہاز میں سوراخ کر دئیے تھے۔ جس کی وجہ سے ہوائی فائر فائٹ میں 20 سے 30 منٹ کی تاخیر ہوئی۔اس حوالے سے  ایف بی آئی کے لاس اینجلس فیلڈ آفس کے انچارج اکیل ڈیوس نے بیان میں کہا ہے کہ میں صرف اس بات پر زور دینا چاہوں گا کہ سپر سکو طیارے کا استعمال بہترین تکنیک ہے جو کہ آگ بھجانے کے لیے استعمال ہوتی ہے ۔اگر آگ پر قابو پانے میں تاخیر ہو تو اس سے ہر ایک کی زندگی خطرے میں پڑ جاتی ہے لہذا لوگوں سے التجا ہے کہ وہ جنگل کی آگ سے متاثرہ علاقوں پر ڈرون نہ اڑائیں۔ہماری سب سے بڑی تشویش یہ ہے کہ اس علاقے میں بہت سے غیر مجاز ڈرون موجود ہیں جو قانون نافذ کرنے والے اداروں اور فائر فائٹرز  کو آگ پر قابو پانے کی کوششوں کو متاثر کر رہے ہیں۔ڈیوس نے کہا کہ عارضی پرواز کی پابندیاں ایف اے اے کی طرف سے لگائی جاتی ہیں تاکہ پائلٹوں کو کسی خطرناک حالت سے بچایا جاسکے۔ فائر فائٹنگ طیاروں کو اپنی ضرورت کے مطابق ہی فضائی حدود کی اجازت دیتے ہیں اور یہ اجازت ڈرون سمیت تمام طیاروں پر لاگو ہوتی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ معلوم کریں گے کہ ڈرون کس کمپنی کی  ملکیت ہے اور اسے کس کو تفویض کیا گیا تھا۔ لاس اینجلس کاؤنٹی کے ڈسٹرکٹ اٹارنی ناتھن ہوچمین بیان میں کہا ہے کہ جو بھی ڈرون اڑاتے ہوئے پکڑا گیا اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔متاثرہ علاقوں میں ڈرون کی اجازت نہیں ہے لہذا احکامات کی خلاف ورزی پر ڈرون اڑانے والوں کو گرفتار کرکے مقدمہ چلایا جائے گا اور مکمل سزا دلائی جائے گی۔انہون نے کہا کہ آگ بھجانے کے لیے استعمال ہونے والا طیارہ 30ملین ڈالر کا ہے جو ڈرون سے ٹکرا گیا تھا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.