ٹائمز اسکوائر نیویارک پر سال نو کے جشن میں لاکھوں افراد کی شرکت
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں سال نو 2025 کا جشن جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا، جہاں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ شاندار آتش بازی، موسیقی اور کاؤنٹ ڈاؤن نے رات کو یادگار بنا دیا۔نیو یارک کے ٹائمز اسکوائر میں سال نو 2025 کا خوشی شاندار انداز میں منائی گئی ، جہاں ایک ملین سے زائد افراد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز شام 6 بجے ہوا، جب بال کو ون ٹائمز اسکوائر کی چوٹی پر روشن کرکے نصب کیا گیا ۔ ٹھیک 11:59 پر کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوااور رات بارہ بجے آتش بازی اور کفیٹی کی برسات کے ساتھ "2025” کے روشن اعداد نے نئے سال کا استقبال کیا۔نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر نصب کرسٹل بال زمین سے 130 فٹ کی بلندی پر پہنچایا گیا۔ 700 پاؤنڈ وزنی اور 2488 کرسٹلز سے سجے اس بال نے قوس وقزح کے سارے رنگ بکھیرے۔ اس سال بھی بال کو نئے سرے سے تزئین و آرائش اور 32 ہزار سے زائد ایل ای ڈی لائٹس اور 2ہزار 688 کرسٹلز سے سجاوٹ کے بعد دوبارہ نصب کیا گیا ہے۔کرسٹل کمپنی واٹر فورڈ نے 12فٹ قطر کی حامل 12ہزار پونڈ وزنی کرسٹل بال کے تمام 2ہزار688 کرسٹل پینلز کو انناس کے نئے ڈیزائن کے کرسٹلز سے تبدیل کیا ہے۔اس کرسٹل بال کو ٹی وی، سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع کے ذریعے ہر سال کم و بیش ایک ارب افراد دیکھتے ہیں۔