vosa.tv
Voice of South Asia!

گورنر ہوکل کی جانب سے قیدی روبرٹ کی موت کے بعد ریاستی پالیسی میں اصلاحات کا اعلان

0

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک کی گورنر کیتھی ہوکل نے روبرٹ بروکس کی مبینہ طور پر جان لیوا مار پیٹ کے بعد ریاستی جیل نظام میں اصلاحات کی منصوبہ بندی کا اعلان کیا ہے۔

گورنر کیتھی ہوکل کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت تک مطمئن نہیں ہوں گی جب تک جیلوں کے ثقافتی رویے میں تبدیلی نہ آئے۔ ہوچل نے اس واقعہ پر شدید ردعمل ظاہر کیا اور کہا کہ جیلوں میں قیدیوں کے ساتھ سلوک اور ان کے تحفظ کے حوالے سے اصلاحات کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ حادثہ جیلوں میں بدانتظامی اور غیر انسانی سلوک کی نشاندہی کرتا ہے اور اس کے حل کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اصلاحات کے ذریعے جیلوں میں قیدیوں کے حقوق کا تحفظ، بہتر نگرانی اور عوامی سطح پر جواب دہی کو یقینی بنایا جائے گا۔ ان کی حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ جیلوں میں کام کرنے والے افراد کا رویہ اور نظام کا ڈھانچہ انصاف پر مبنی ہو۔ اس اعلان کے بعد جیل اصلاحات کے حامیوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے گورنر کے اقدام کی حمایت کی ہے اور ان کی جانب سے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے اٹھائے گئے قدم کو سراہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.