vosa.tv
Voice of South Asia!

گلگت بلتستان کے ممتاز شاعر ظفر وقار تاج کے اعزاز میں نیویارک میں تقریبِ پذیرائی

0

نیویارک:سوہنی وطن گلگت بلتستان یو ایس اے اورحلقہِ فکرو فن شمالی امریکا کے زیر اہتمام گلگت بلتستان کے ممتاز شاعر ظفر وقار تاج کے اعزاز میں  تقریبِ پذیرائی منعقد ہوئی جبکہ ایک محفلِ مشاعرہ بھی ہوا جس میں معروف شعرا کرام نے اپنے کلام سنا کر خوب داد سمیٹی۔مقامی کیفے میں منعقدہ  تقریبِ پذیرائی  کا آغاز تلاوتِ کلام ِ پاک سے کیا گیا۔پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف ادبی شخصیت  وکیل انصاری نے  نظامت کے فرائض انجام دیے، مہمانوں کا  تعارف کرایا اور ان کی امد پر خیرمقدم بھی کیا۔ان کا کہنا تھا  کہ یہ صرف تقریبِ پذیرائی نہیں  بلکہ  دو تہذیبوں کا ملاپ ہے۔اس پر رونق  تقریب میں ڈاکٹر دیدار کریم، عتیق صدیقی،  واصف حسین واصف، نور پامیری، سید مومن  شاہ ،طاہر خا ن  اور وسیم احمد خان سمیت  کئی نمایاں شخصیات شریک ہوئی۔ سوہنی وطن  گلگت بلتستان کے چیئر مین نسیم  گلگتی  مخصوص ثقافتی لباس زیب تن  کیے شریک ہوئے۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نسیم گلگتی کا کہنا تھا کہ  پاکستان کی حکومت کو چاہیے کہ وہ  مقامی زبانوں کی شاعروں کی  بھرپور حوصلہ افزائی  کرے، ظفر وقار   تاج  گلگت بلتستان کے خوشحال خان خٹک ہیں۔ اس موقع پر نسیم  گلگتی نے ظفر وقار تاج  کے کچھ  اشعار بھی  سنائے۔تقریب  میں  صرف گلگت بلتستان ہی نہیں بلکہ  پاکستانی کمیونٹی  کی بھی ادب دوست  شخصیات کثیر تعداد میں شریک ہوئیں۔حاضرینِ سے اظہارِ خیال کرتے  ہوئے عتیق صدیقی نور پامیری اور وسیم احمد خان کا کہنا تھا کہ زبان بولنے والوں کی تعداد کم ہو تو زیادہ پذیرائی نہیں مل سکتی،ظفر وقار  تاج نے خود کو گلگت بلتستان کےنوجوانوں کے لئے وقف کرر کھاہے،خوش نصیب ہیں وہ شعراء جنھیں گلگت  بلتستان  کی سر زمین   نصیب ہوئی۔اس موقع پر  تقریب میں شریک   دیگر مقررین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ  ظفر وقار تاج کی شینا ادب کے لیے گراں قدر خدمات ہیں۔تقریب  کے مقررین میں شامل دیگر  مقررین نے  ظفر وقار تاج  کو گلگت بلتستان کا  سرمایہ قرار دیا، ان کا کہناتھا کہ  ظفر وقار کی  شاعری   کا نوجوانوں میں شدت پسندی کے رجحانات کو ختم  کرنے  اہم کردار ہے۔ اس موقع پر تقریب کے  مہمان ِ خصوصی  ظفر وقار تاج  نے بھی حاضرین سے خطاب کیا، ان کا کہناتھا  کہ  گلگت  بلتستان   کئی تہذیب و ثقافت اور زبانوں کا گلدستہ ہے۔اس موقع پر ممتاز شاعر ظفر وقار  تاج نے اپنے  کچھ کلام بھی  حاضرین کی سماعتوں  کی نذر کیے۔تقریب کے دوسرے حصے میں محفلِ مشاعرے کا انعقا دہوا جس میں  مشہورو معروف اور ممتاز  شعراء کرام نے  اپنے کلام سنائے۔اس موقع پر دیگر شعرا کرام نے بھی  اپنے  منفرد کلام پیش کیے اور خوب داد سمیٹی۔تقریب کے اختتام سے قبل  سوہنی وطن گلگت بلتستان   اور حلقہ فکر و فن کی طرف سے  مہمانِ خصوصی  ظفر وقار تاج اور  وسیم احمد خان کو  ان کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر شرکاء نے  ثقافتی رقص کا مظاہرہ بھی کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.