vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا: ’یونائیٹڈ ہیلتھ کیئر‘ کے چیف ایگزیکٹیو کے قاتل کا صحت جرم سے انکار

0

نیویارک(ویب ڈیسک)امریکا کی بڑی انشورنس کمپنی ’یونائیٹڈ ہیلتھ کیئر‘ کے چیف ایگزیکٹو برائن تھامپسن کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم لویگی مینگیون نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے الزامات کو مسترد کردیا۔نیویارک کی عدالت میں 26 سالہ لویگی مینگیون پر قتل سمیت 11 الزامات عائد کیے گئے ہیں، جن میں قتل کو دہشت گردی کا اقدام قرار دیا گیا ہے۔ الزامات ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے۔پنسلوانیا کے ریسٹورنٹ سے رواں ماہ گرفتار کیے جانے کے بعد یہ ان کی دوسری پیشی تھی۔ ملزم پر برائن تھامپسن کے قتل اور ہراساں کرنے کے الزامات بھی شامل ہیں۔ جج کیتھرین پارکر نے ملزم کو حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔عدالتی کارروائی کے دوران درجنوں افراد عدالت میں موجود تھے، جبکہ باہر چند افراد نے ملزم کے حق میں مظاہرہ کیا اور انشورنس کمپنیوں کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا۔ برائن تھامپسن کے قتل پر شہریوں نے سخت مذمت کی، تاہم کچھ افراد نے لویگی کو ہیلتھ کیئر کمپنیوں کے خلاف کھڑے ہونے پر ہیرو قرار دیا۔پولیس کے مطابق، ملزم سے ایک تحریری دستاویز برآمد ہوئی ہے جس میں انشورنس کمپنی کے سربراہ پر حملے کا منصوبہ شامل تھا۔ حکومتی پراسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف وفاقی اور ریاستی قوانین کی خلاف ورزی پر الگ الگ مقدمات چلائے جائیں گے۔ملزم کے وکیل کرین فرائڈمین کا کہنا ہے کہ ان پر عائد الزامات متضاد ہیں اور پراسیکیوٹرز سے ان الزامات کی نوعیت پر سوال اٹھایا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.