vosa.tv
Voice of South Asia!

فہد مصطفی اور ہانیہ عامر کا نیویارک میں والہانہ استقبال

0

میٹ  اینڈ گریٹ کا اہتمام  عارف  خان،محمد آصف، عذرا ڈار اور عدنان خواجہ نے کیا،منتظمین کی کوشش رنگ لے آئی ،فنکاروں کی آمد پر ہال پاکستان کمیونٹی سے بھر گیا ۔لوگ اہلخانہ کے ساتھ آئے اور فنکاروں کو اپنے درمیان پاکر خوش ہوئے

 نیویارک(بیورو رپورٹ)مشہور پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر کا نیویارک میں میٹ اینڈ گریٹ ہوا۔اس دوران فہد مصطفیٰ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا مشہور شو جیتو پاکستان فلاپ ہوگیا تھا اور جب شو چھوڑنے کا ارادہ کیا تو وہ مقبول ہوگیا۔اداکارہ ہانیہ عامر کہتی ہیں کہ ان کی ڈب میش پر ایک ویڈیو دیکھ کر انھیں اداکاری کی آفر ہوئی۔مشہور  پاکستانی ڈرامہ کبھی میں کبھی تم کی مقبولیت کے بعد اس کے مرکزی کردار فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر بھی مداحوں کے دلوں پر چھائے ہوئے ہیں۔

کوئنز کے مقامی ہال میں دونوں اداکار کمیونٹی سے ملاقات کے لیے پہنچے تو مداحوں نے والہانہ استقبال کیا۔اس میٹ اینڈ گریٹ کا اہتمام عارف خان،محمد آصف،عذرا ڈار اور عدنان خواجہ نے کیا تھا۔حاضرین اپنے پسندیدہ فنکاروں کو اپنے درمیان پاکر بہت خوش دکھائی دئیے۔شرکاء نے فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر سے سوالات کیے۔فہد مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ محنت اور لگن کے بغیر کامیابی نہیں مل سکتی،میرا خود کا شو فلاپ ہوگیا تھا اور بعد میں وہ ہی کامیابی کی بلندیوں کو چھونے لگا۔میٹ اینڈ گریٹ میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد اپنی فیملی کے ساتھ شریک ہوئی،ہال کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔مداح اپنے من پسند فنکاروں کی ایک جھلک دیکھنے کو بے تاب تھے۔اس موقع پر  ہانیہ عامر سے بھی کئی سوالات کیے گئے تو ہانیہ نے جوابات دہتے ہوئے کہا کہ میری ایک ویڈیو کے ذریعےمجھے اداکاری کی پیشکش ہوئی،ہمیشہ بہتر کام کرنے کی کوشش کرنی چاہیے،کامیابی اور مقبولیت خود مقدر بن جاتی ہے۔قبل ازیں میٹ اینڈ گریٹ کے آرگنائزر عارف خان،محمد آصف اور عذرا ڈار کا کہنا تھا کہ کبھی میں کبھی تم ڈرامہ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ انڈیا میں بھی بہت مقبول ہوا۔پاکستانی اداکار پہلے بھی مقبول تھےآج بھی ہیں۔اس موقع پر فہدمصطفیٰ نے فلم  بنانے کی خوشخبری بھی سنائی اور مداحوں کی فرمائش پر گانا بھی سنایا جو سب کے دلوں کو خوب بھایا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.