میئر ایڈمز کی رشوت کے الزام کو ختم کرنے کی درخواست مسترد
نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک کی عدالت نے میئر ایرک ایڈمز کے خلاف رشوت کے الزام کو ختم کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔
حکام کے مطابق اس الزام میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایڈمز نے اپنے عہدے کے اثر و رسوخ کو غیر قانونی طور پر استعمال کرتے ہوئے مالی فوائد یا مراعات قبول کیں ہیں۔ عدالت کے فیصلے میں کہا گیا کہ الزامات ابتدائی طور پر قابل سماعت ہیں اور ان کی مزید عدالتی کارروائی کے ذریعے تفتیش کرنی چاہیے۔ ایڈمز کے وکلاء نے اس الزام کو بے بنیاد اور سیاسی دشمنی پر مبنی قرار دیا تھا لیکن جج نے مؤقف اختیار کیا کہ کیس کو ختم کرنے کے لیے ناکافی شواہد پیش کیے گئے ہیں۔یہ کیس ایڈمز کی انتظامیہ پر عوامی اعتماد کے لیے ایک اہم آزمائش ہے اور ان کے سیاسی کیریئر پر اس کے اثرات پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔