ایڈمز کا چارٹر ریویژن کمیشن کے قیام کا اعلان
نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے رہائشی بحران سے نمٹنے کے لیے ایک نیا چارٹر ریویژن کمیشن تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔
میئر ایڈمز کے مطابق اس چارٹر کا مقصد ورکنگ کلاس نیویارکرز کو درپیش نسل در نسل چلنے والے ہاؤسنگ چیلنجز کا حل تلاش کرنا ہے۔ ایڈمز نے کہا کہ یہ کمیشن شہر کے چارٹر میں ضروری تبدیلیاں تجویز کرے گا تاکہ رہائشی بحران کے بنیادی مسائل جیسے کہ رہائشی یونٹس کی دستیابی، کرایوں میں اضافے، اور جائیدادوں کے ناقص انتظام کو حل کیا جا سکے۔ یہ کمیشن ہاؤسنگ پالیسیوں کو جدید بنانے، زوننگ قوانین کا جائزہ لینے، اور مزید سستی رہائش کی فراہمی کے لیے کام کرے گا۔ میئر نے اس بحران کو ورکنگ کلاس نیویارکرز کی زندگیوں پر ایک طویل مدتی اثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ چارٹر میں ضروری ترامیم سے یہ بحران حل کرنے کے لیے دیرپا اقدامات کیے جا سکیں گے۔