یونائیٹڈ ہیلتھ کیئر کے سی ای او کے قاتل کو دیگر مقدمات کا سامنا
مین ہٹن کے ڈسٹرکٹ اٹارنی نے شوٹر منگیون کے وکیل کے دعوی کے بعد بڑا بیان جاری کیا اور کہا کہ جائے وقوع سے ملنے والے گولیوں کے خول شوٹر سے برآمد ہونے والے پستول سے میچ کرگئے ہیں اور فنگر پرنٹس سمیت دیگر ٹھوس شواہد موجود ہیں جس سے شوٹر کو سزا مل سکتی ہے
نیویارک(ویب ڈیسک)مین ہٹن کے ڈسٹرکٹ اٹارنی ایلون بریگ نے شوٹر منگیون کے وکیل کے دعوی کے بعد بڑا بیان جاری کیا اور کہا کہ برائن تھامسن کے قتل میں گرفتار ملزم کو گولی مارنے پر سیکنڈ ڈگری کے قتل کا سامنا ہے ۔اسی طرح شوٹر کو دیگر مقدمات کا بھی سامنا کرنا پڑئے گا ۔منگیون پر سکینڈ درجے کے قتل کا الزام عائد ہونے پر ایلون بریگ نے کہا کہ استغاثہ کی کوشش ہے کہ جلد ٹرائل کے لیے تیزی سے الزامات عائد کیے جائیں ۔سکینڈ درجے قتل کا الزام اس لیے عائد ہوا ہے کہ ملزم نے کسی شخص کا جان بوجھ کر قتل کیا، جس کی نیویارک میں سزا 25 سال عمر قید ہے۔ بریگ نے کہا کہ منگیون پر نیویارک میں جعلی سازی کے ذریعے شناخت چھپانے اور ہتھیار رکھنے کا بھی الزام ہے۔منگیون نے تھامسن کو قتل کیا تو لوگوں کے جذبات ہیلتھ انشورنس انڈسٹری پر ابھرے اور لوگوں نے تھامسن کے قتل کا جشن منایا جبکہ قتل کا جشن منانا مکروہ ہے لہذا منگیون کو جذبات بھڑکانے کے الزام کا بھی سامنا کرنا پڑئے گا۔بریک نے کہا کہ میں میز پر اا خاندان کے ساتھ بیٹھا ہوں جس کا پیارا مارا گیا ہے اور لوگوں کا قتل کا جشن منارہے ہیں لہذا میری سمجھ سے بالاتر ہے۔ ہم چوکس رہیں گے اور ہم لوگوں کو جوابدہ ٹھہرائیں گے۔انہوں نے کہا کہ منگیون سے گھوسٹ پستول برآمد ہوئی اور یہ پستول جائے وقوع سے ملنے والے تین شیل کیسنگز سے مماثل رکھتی ہے اور جائے وقوع کے قریب پانی کی بوتل دیگر سامان پر فنگر پرنٹس بھی منگیون سے مل گئے ہیں۔