vosa.tv
Voice of South Asia!

مارک زکربرگ کی مار-اے-لاگو میں ٹرمپ کے ساتھ عشائیے میں شرکت

0

واشنگٹن(ویب ڈیسک) فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ نے اختلافات کے باوجود ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مار-اے-لاگو میں عشائیے میں شرکت کی۔

زکربرگ اور ٹرمپ کے تعلقات پر گزشتہ چند سالوں میں فیس بک کی پالیسیوں اور ٹرمپ کے سوشل میڈیا پر اثر و رسوخ کے حوالے سےکشیدگی رہی ہے۔ اس ملاقات کے بارے میں تفصیلات ابھی تک واضح نہیں ہو سکیں، لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات ایک غیر رسمی طور پر ہوئی جس میں دونوں نے باہمی تعلقات کو بہتر بنانے پر بات چیت کی۔یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ٹرمپ کی سیاست اور میٹا کے پلیٹ فارمز پر ان کی موجودگی پر عالمی سطح پر بحث جاری ہے، اور اس ملاقات نے اس بات کی نشاندہی کی کہ ان دونوں کے درمیان تعلقات میں ممکنہ طور پر  بہتری آ رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.