vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں گاڑی چلانے پر 9 ڈالر فیس عائد

0

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی میں ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنے کے لیے میٹروپولیٹن ٹرانزٹ اتھارٹی، وفاقی و مقامی حکام نے مینہٹن میں گاڑی چلانے پر 9 ڈالر فیس عائد کرنے کے حتمی دستاویز پر دستخط کر دیے ہیں۔

وفاقی و مقامی حکام نے اس بات کی منظوری دے دی ہے کہ مینہٹن میں گاڑی چلانے پر 9 ڈالر فیس عائد کی جائے گی۔ یہ اقدام شہر میں ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنے اور عوامی نقل و حمل کو فروغ دینے کے لیے کیا جا رہا ہے۔نیا منصوبہ شہریوں اور سیاحوں کو شہر کے وسطی علاقوں میں گاڑیوں کے داخلے پر اضافی فیس ادا کرنے کی ضرورت کے تحت نافذ ہوگا، جس کا مقصد شہر کی سڑکوں پر گاڑیوں کی تعداد کو کم کرنا اور ماحولیاتی اثرات کو کم کرنا ہے۔ میئر ایڈمز کا کہنا ہے کہ یہ ایک اہم قدم ہے جو شہر کی معیشت اور ماحول دونوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا ہماری کوشش ہے کہ ہم ٹریفک کی بھیڑ کو کم کریں اور شہر کو زیادہ زندہ دل اور قابل برداشت بنائیں۔یہ فیس جنوری 2025 سے نافذ ہوگی، اور اس سے شہر کی ٹریفک کی بہتری اور عوامی ٹرانزٹ کی مزید حوصلہ افزائی متوقع ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.