
مین ہٹن میں آتشزدگی سے درخت اور جھاڑیاں جل کر خاکستر
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے فائر فائٹر انو ڈہل پارک سے متصل پہاڑی علاقے میں دو دن سے لگنے والی آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں ۔آتشزدگی سے ہرے بھرے درخت اور جھاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئی ہیں۔بدھ کی دوپہر کو آگ لگی تھی جس کے بعد آگ پر کسی حد تک قابو پایا گیا لیکن جمعرات کی دوپہر دوبارہ آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ پھیل گئی ۔فائر ڈیپارٹمنٹ نیویارک نے آگ پر قابو پانے کے لیے ڈرون، میرین یونٹس، اور برش فائر یونٹس سمیت متعدد یونٹس کی بھی خدمات حاصل کی ہیں۔دورزراز علاقوں میں آف کے شعلے نظر آرہے ہیں۔ ایف ڈی این وائی کا کہنا ہے کہ پارک کی پہاڑی پر متعدد درختوں کے گر گئے ہیں یہ ایک خطرناک آپریشن ہے ہمیں فائر فائٹرز کی کمی ت کا سامنا ہے ۔ایف ڈی این وائی کے چیف آف فائر آپریشنز کیون ووڈس نے کہا کہ ہمیں یہاں بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے کیونکہ بلندی کی وجہ سے پانی کے استعمال میں رکاوٹ درپیش ہے۔ ہمارے متعدد درخت گر گئے ہیں۔یہ آپریشن اراکین کے لیے بھی انتہائی خطرناک ہے ۔مین ہٹن بورو کے صدر مارک لیوائن نے آگ لگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی۔میئر ایرک ایڈمز نے نیویارک والوں کو مشورہ دیا کہ وہ کھڑکیاں بند کریں اور ایئر پیوریفائر کو آن کریں اور اس علاقے میں سفر سے گریز کریں۔دریں اثناء واشنگٹن ہائٹس میں، 166 ویں اسٹریٹ اور ایج کامبی ایونیو کے قریب جھاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔حکام نے بتایا کہ نیویارک میں فائر فائٹرز نے 29 اکتوبر سے اب تک شہر میں متعدد مقامات پر لگنے والی آگ پر قابو پایا ہے۔