ایلون مسک کے سپر پی اے سی کے ڈونلڈ ٹرمپ کو منتخب کروانے کے لیے 200 ملین ڈالر خرچ
واشنگٹن(ویب ڈیسک) رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ ایلون مسک کے سپر پی اے سی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو منتخب کروانے کے لیے 200 ملین ڈالر خرچ کیے ہیں۔
امریکی رپورٹس کے مطابق، ٹیسلا موٹرز کے سی ای او ایلون مسک کے سیاسی ایکشن کمیٹی نے 200 ملین ڈالر خرچ کر کے ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے انتخابی مہم میں مدد فراہم کی تھی۔ اس بڑے مالی تعاون کا مقصد ٹرمپ کی انتخابی مہم کو مضبوط بنانا اور ان کے حمایتی بیانیے کو فروغ دینا تھا۔ یہ سرمایہ کاری مختلف ذرائع پر خرچ کی گئی، جس میں اشتہارات، سوشل میڈیا مہم، اور ووٹرز کو متاثر کرنے والے دیگر اقدامات شامل ہیں۔ مسک کی سیاسی حمایت اور ان کی کمپنیوں کی اثراندازی کے باعث اس اقدام نے وسیع پیمانے پر توجہ حاصل کی ہے۔ جہاں کچھ ناقدین نے اس بڑے مالی تعاون پر تنقید کی ہے، وہیں مسک کے حامیوں کا کہنا ہے کہ یہ ان کے حق رائے دہی کا اظہار ہے۔ اس انکشاف سے امریکی سیاست میں کاروباری شخصیات کے اثر و رسوخ پر ایک بار پھر ذبردست بحث چھڑ گئی ہے۔