نیویارک میں7سالہ بچی کے قتل کی کوشش میں گرفتار ملزمان پر فردجرم عائد
نیویارک (ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے ہارلیم میں 7سالہ بچی پر قاتلانہ حملے میں دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔دونوں ملزمان پر فردجرم عائد کردی گئی ہے ۔واقعہ پیر کے روز ویسٹ 145 ویں اسٹریٹ اور برادہرسٹ اسٹریٹ کے قریب دوپہر 3 بجے پیش آیا۔پولیس نے بتایا کہ7سالہ بچی والد کے ساتھ موٹرسائیکل پر سوار تھی کہ لڑکی کو دن دیہاڑے گینگ کے ارکان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 7سالہ بچی زخمی ہوگئی ۔واقعہ کے بعد زخمی بچی کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر بچی کی حالت مستحکم ہے ۔پولیس کے مطابق بچی کے والد محفوظ رہے تھے ۔دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس میں ایک ملزم کی شناخت 19 سالہ ڈینیئل آئیڈو کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دوسرے ملزم کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔پولیس نے ملزمان سے آلہ قتل برآمد کرلیا ہے ۔ حکام بظاہر دوسرا ہتھیار برآمد کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔میئر ایرک ایڈمز نے پولیس کی بروقت کارروائی پر پولیس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے والے ہیں۔ واضح طور پر ہمارے دل اہل خانہ کے ساتھ ہیں اور بچی کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔”دریں اثنا، ہارلیم کے 217 ویسٹ 127 ویں سینٹ میں چند گھنٹوں بعد ایک 39 سالہ خاتون کو ٹانگ میں گولی لگی۔اسے ہارلیم ہسپتال بھی لے جایا گیا جہاں ان کی صحت یابی کی امید ہے۔