نیویارک: ایڈمز کا امیگرینٹس کو عارضی رہائش فراہم کرنے کے واؤچر پروگرام ختم کرنے کا عندیہ
نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے امیگرنٹس کو عارضی طور پر رہائش فراہم کرنے کے واؤچر پروگرام کو ختم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
میئر ایڈمز نے اس پروگرام کی موجودہ حیثیت اور اس کے اثرات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ شہر کو مالی مشکلات اور وسائل کی کمی کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے اس پروگرام کو جاری رکھنا ممکن نہیں رہا۔ یہ واؤچر پروگرام امیگرنٹس کو عارضی رہائش فراہم کرنے کے لیے بنایا گیا تھا، لیکن حالیہ مہینوں میں امیگرنٹس کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے شہر پر غیر معمولی دباؤ بڑھ گیا ہے۔ ایڈمز نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وہ وفاقی سطح پر تعاون بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں وفاقی حکومت کی مالی مدد اور وسائل کی فراہمی انتہائی ضروری ہیں، تاکہ شہر کو امیگرنٹس کی بہتر دیکھ بھال کے لیے مدد مل سکے۔ میئر ایڈمز کا کہنا تھا کہ وہ ٹرمپ انتظامیہ سمیت تمام وفاقی اداروں کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں تاکہ نیویارک سٹی میں موجودہ مسائل کو حل کیا جا سکے اور امیگرنٹس کے لیے طویل مدتی پالیسیوں پر کام کیا جا سکے۔